مشکے میں کرفیو، خوراک کی ترسیل بند

231

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں کرفیو کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پاکستانی فوج نے گذشتہ پندرہ روز سے مشکے میں کرفیو نافذ کردی ہے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حرکت کو مکمل بند کردیا گیا ہے۔

کرفیو کے باعث علاقے میں خوراک کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ علاقہ مکینوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کرفیو کے باعث بیمار افراد کو بھی کسی ہسپتال یا ڈاکٹر تک لے جایا نہیں پارہا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے نوشکی شہر اور زہری میں بھی پاکستان فوج کی جانب سے مہینوں سے کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

گذشتہ دنوں عید کے موقع پر بھی بازار سنسان دکھائی دیئے جبکہ اس سے قبل کرفیو کے باعث مریضوں کے جانبر نہ ہونے کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔