پنجگور و تربت حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

412

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، حملوں میں پانچ دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور کے علاقے راہی نگور میں سی پیک روٹ پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ سرمچاروں نے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے اور دشمن کو مزید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 2 ستمبر کی رات ایک اور کارروائی میں تربت کے علاقے جوسک میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔