سبی میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

232

بلوچ ری پبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے آج سبی میں قابض پاکستانی فورسز کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سبی کے شہر میں لونی رو ڈ کے قریب ورلڈ بینک کے پراجیکٹ کے حفاظت پر معمور پاکستانی فورسز پردستی بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں قابض دشمن کو جانی اور مالی نقصان ہوا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہماری تنظیم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گے۔