مستونگ اور مارگٹ میں پاکستانی فورسز پر حملے

499

بلوچستان کے ضلع مستونگ اور مارگٹ میں پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نے حملوں میں نشانہ بنایا ہے، حملوں میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

مستونگ کے علاقے تلخہ کاوی میں گذشتہ رات مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز پر حملے کے وقت شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی جبکہ بعدازاں فورسز کی گاڑیوں میں نقل و حرکت بھی دیکھنے میں آئی۔

حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے جبکہ حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بھی مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حملے میں نقصانات کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے تاہم مذکورہ علاقے میں فورسز کی مزید نفری پہنچ گئی ہے۔

ماضی میں مذکورہ دونوں علاقوں میں پاکستانی فورسز کو بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے مختفل نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں فورسز کو بھاری جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔

حملوں کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔