مستونگ: ناکہ بندی کے دوران اغوا ہونے والے سردار شاہ زمان علیزئی بازیاب

6

مسلح افراد نے سردار شاہ زمان خان علیزئی کو ان کے بیٹے سمیت اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

مستونگ سے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ سردار شاہ زمان خان علیزئی آج بازیاب ہوگئے۔

سردار شاہ زمان علیزئی کو 19 اگست کو کوئٹہ جاتے ہوئے سورگز کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، تاہم آج ان کی بازیابی عمل میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں ناکہ بندیوں کے دوران اب تک اعلیٰ افسران سمیت درجنوں سرکاری اہلکار اغوا کیے جا چکے ہیں، جنہیں مسلح افراد بعد ازاں رہا کردیتے ہیں۔

گزشتہ روز خاران کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر برشونکی کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے، جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔