مستونگ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

585

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کے فائرنگ میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا رہنماء ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ بازار میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان عوامی پارٹی مستونگ کا سینئر رہنماء ماما نور احمد بنگلزئی ہلاک ہوگیا اور حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کے تلاش کا آغاز کردیا ہے۔