مستونگ اور سوراب میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ مسلح افراد نے کانک چوکی پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا، زخمی اہلکار کو مستونگ اسپتال منتقل کرکے پولیس اور دیگر فورسز نے جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کی ۔
دریں اثنا سوراب کے مقام پر مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاران کے رہائشی زین عارف ولد حاجی محمد عارف ہلاک ہوگئے، جبکہ جنید احمد ولد دیدگ وفا محمودزئی، حبیب عارف ولد حاجی محمد عارف نامی زخمی ہوگئے ہیں، جو کراچی سے کوئٹہ کی طرف سفر کررہے تھے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا۔
ہلاک اور زخمیوں کا تعلق خاران سے ہے۔


















































