کراچی: ایک اور شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

863

پاکستانی فورسز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون فقیر کالونی سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت مُلا منیر ولد حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گذشتہ شب سندھ رینجرز اور سادہ کپٹروں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ وقتوں سے کراچی سمیت دیگر علاقوں سے بلوچوں کی جبری گمشدگی کے واقعات میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے، ایک اندازے کے مطابق رواں ماہ درجنوں افراد پاکستانی فورسز نے کراچی سے لوگوں کو حراست میں لیا ہے جن میں ابتک بہت سے لوگوں کی شناخت نہیں ہوسکا ہے۔