واشک: مسلح افراد کی فائرنگ، 1 شخص ہلاک

349

بلوچستان کے ضلع واشک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے جس کی شناخت ممتاز ولد عبدالکریم کبدانی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو سول ہسپتال ماشکیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ضابطہ کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔