سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکاروں کو زخمی کیا ۔ یو بی اے

460

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح آٹھ بجے کے وقت ضلع کیچ کےعلاقے شورما بند کے مقام پہ ہمارے تنظیم کے سائیڈ کیمپ پہ قابض پاکستانی فوج نے حملہ کرنے کے لیے پیش قدمی کی، قابض فورسز کو علاقائی ڈیتھ اسکواڈ سمیت چار جنگی ہیلی کاپٹروں کی بھی کمک حاصل تھی۔ قابض فورسز جنگی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے میں دیر تک شیلنگ بھی کرتے رہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے بہترین دفاعی حکمت کے تحت دشمن فوج کے اہلکاروں پہ گھات لگا کر حملہ کیا جس سے قابض فورسز کے علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے دستہ کے دو اہلکار موقعے پہ ہلاک جبکہ پاکستانی ریگولر فوسز کے متعدد اہلکار زخمی ہوئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جھڑپ چھ گھنٹے تک جاری رہا، تنظیم کے سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچانے کے بعد خود محفوظ ٹھکانوں پہ منتقل ہوگئے۔