حب سے ایک شخص لاپتہ

272

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے کیچ کا رہائشی شخص لاپتہ ہوگیا۔

امیر بخش ولد یار محمد حب چوکی میں اپنے دکان سے گھر جارہا تھا کہ لاپتہ ہوگیا۔ امیر بخش کا بنیادی تعلق کیچ کے علاقے تجابان سے ہے۔

لاپتہ امیر بخش حب چوکی میں ایک ٹریول ایجنسی میں کام کررہا تھا۔

مذکوہ شخص کے گمشدگی کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم ماضی میں اس نوعیت کے واقعات میں متاثرین کی جانب سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔