سنجاوی : بیوی کی قتل میں ملوث شخص فائرنگ سے ہلاک

139

سنجاوی میں مسلح افراد کی فائرنگ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نواب خان ناصر خیل کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق نواب خان چند ماہ قبل فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو دکی میں قتل کردیا تھا جس کےبعد سے ملزم روپوش تھا۔

تاہم ابھی تک ملزم کو ہلاک کرنے والوں کا معلوم نہ ہوسکا۔