افغانستان:طالبان کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک

420

نیٹو نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں بظاہر اندرونی حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

نیٹو نے ہفتے کے روز بتایا کہ دونوں زخمی فوجیوں کی صحت خطرے سے خالی بتائی جاتی ہے جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

نیٹو نے بتایا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

نیٹو کی قیادت والا ’رزلوٹ سپورٹ مشن‘ جنوری 2015ء سے افغانستان میں تعینات ہے، جہاں وہ افغان سکیورٹی افواج کو تربیت، مشاورت اور اعانت فراہم کر رہا ہے۔

سولہ ہزار پر مشتمل اس فوج میں 39 نیٹو ملکوں اور اتحادیوں کے فوجی شامل ہیں۔

ایک بیان میں طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہولناک حملہ ترین کوٹ کے فضائی اڈے پر ہوا، جو جنوبی صوبہٴ ارزگان کا دارالحکومت ہے۔

احمدی نے دعویٰ کیا کہ ایک باضمیر افغان فوجی نے ہتھیار امریکی چڑھائی کرنے والوں کی جانب پلٹا اور اُن کے چار فوجیوں کو ہلاک کیا۔ افغانستان میں باغیوں کے ترجمان اکثر ہلاکتوں کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، جن سے نیٹو کی اطلاعات مطابقت نہیں رکھتیں۔