بلوچستان : آواران سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیاب

143

بلوچستان کے علاقے آواران سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق 20 مئی 2017 کو آواران کے علاقے جھاو کے پہاڑی علاقے سورگر سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونےوالا شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

کئی ماہ تک فورسز کی تحویل میں رہنے والا گزی ولد مندو حب چوکی سے بازیاب ہوئے ۔

واضح رہے دوران قید شدید تشدد کرنے پر گزی ولد مندو اپنا ذہنی توازن بھی کھو چکے ہیں ۔