خضدار شہر میں پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے-
اطلاعات کے مطابق خضدار شہر میں پاکستانی فورسز نے متعدد مقامات کو گھیرے میں لیکر آمد رفت کے تمام راستوں پر ناکا بندی کردی ہے جبکہ فورسز اہلکار گھروں میں داخل ہوکر تلاشی لے رہے ہیں-
فورسز کی جانب سے شہریوں کی شناخت اور گھروں کی تلاشی لی جارہی ہے-
خیال رہے کہ گذشتہ شب نامعلوم افراد نے ایک سرکاری عمارت کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا تھا۔
دھماکے میں محمد زاہد اور حمید نامی دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔