خضدار، واشک: پاکستانی فورسز اور سرکاری مسلح گروہ پر حملے

557

بلوچستان کے اضلاع خضدار اور واشک میں پاکستانی فورسز سمیت سرکاری مسلح گروہ پر حملے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے، جس سے فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

علاوہ ازیں، واشک کے علاقے ناگ میں سرکاری مسلح گروہ سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔