خضدار: لڑکی کی لاش برآمد

427

خضدار پولیس ذرائع کے مطابق نوا کے علاقے جاڑی سے ایک 18 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے، جسے خضدار ٹیچنگ ہسپتال کے شعبۂ حادثات میں رکھا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کے ورثا خضدار ٹیچنگ ہسپتال کے شعبۂ حادثات سے رابطہ کرکے لاش کی شناخت اور وصولی کر لیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں تربت شہر سے ایک لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، جسے نامعلوم افراد گھر سے اٹھا کر لے گئے تھے۔ آزاد ذرائع کے مطابق تربت میں لڑکی کے اغوا اور قتل میں سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ملوث تھا۔ تاہم خضدار سے ملنے والی لاش کی شناخت اور واقعے کے محرکات اب تک سامنے نہیں آئے۔