خضدار: 16 سالہ اسکول طالبہ اغواء

221

خضدار سے 16 سالہ اسکول طالبہ کے اغواء کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بلوچستان کے ضلع خضدار سے مسلح افراد خضدار گرلز ہائی اسکول کھٹان سے 16 سالہ سدرہ ولد اللہ بخش کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

سولہ سالہ طالبہ کے اغوا کا واقعہ گزشتہ دنوں، 11 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب طالبہ اپنے اسکول میں موجود تھیں۔ واقعے کے بعد سدرہ اللہ بخش تاحال منظرعام پر نہیں آسکی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں خواتین کی جبری گمشدگی اور اغوا کے متعدد واقعات پیش آتے رہے ہیں، جہاں پاکستانی فورسز اور ان کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈز کی جانب سے خواتین کو نشانہ بنائے جانے کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں۔

بلوچستان سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والی متعدد خواتین کو بعد ازاں مختلف دہشت گردی کے مقدمات میں منظرعام پر لایا گیا ہے، تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اب بھی درجنوں خواتین جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔