خضدار: پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی میتوں کے ہمراہ احتجاج، کراچی، کوئٹہ شاہراہ بند

1

خضدار کے تحصیل وڈھ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران گھر پر پاکستانی فورسز کے حملے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور ایک خاتون کے زخمی ہونے کے خلاف اہلِ علاقہ کا میتوں کے ہمراہ کراچی، کوئٹہ شاہراہ پر احتجاج جاری ہے۔

احتجاج کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہے، جبکہ سڑک کے کنارے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے آبادی پر حملہ کرکے بے گناہ شہریوں کو مارا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ شب، 10 ستمبر کو رات تقریباً 10 بجے وڈھ کے علاقے سونارو میں کلی یار محمد گرگناڑی میں فورسز کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی شہادت ہوئی اور متعدد خواتین و بچے زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد غریب، محنت کش اور پُرامن شہری ہیں، جو صدیوں سے اس علاقے میں آباد ہیں۔