بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ناصر آباد میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے 6 مئی کو رات نو بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے علاقے ناصر آباد بازار میں دشمن فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے 2 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ شدید حملے میں چوکی کے قریب موجود سولر سسٹم اور دوسری سازوسامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے عام آبادی پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رہیں گے۔