کیچ: بلوچ آزادی پسندوں نے مند کے مختلف مقامات کا کنٹرول حاصل کرلیا

12

بلوچ آزادی پسند علاقے میں داخل، کنٹرول برقرار، پاکستانی فورسز کی بمباری

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے اطلاعات کے مطابق بلوچ آزادی پسندوں نے مند کے علاقے بلوچ آباد اور بلو میں بڑی تعداد میں داخل ہوکر ان علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اس دوران علاقے میں پاکستانی فورسز کی جانب سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے بمباری کی گئی ہے، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔