ضلع چاغی کے شہر دالبندین کے علاقے امین آباد میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، جانی نقصانات کی اطلاعات۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں، جبکہ فورسز کی بھاری نفری شہر کے دیگر علاقوں میں تعینات کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، تاہم آج ہونے والی جھڑپ کے بارے میں حکام یا آزادی پسندوں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔



















































