ماشکیل شہر پر سرمچاروں کا کنٹرول، قابض فوج کے 3 کواڈ کاپٹر مار گرائے، جھڑپیں جاری: میجر گہرام بلوچ

422

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آج بروز ہفتہ 29 اگست 2026 کو مربوط کارروائی کرتے ہوئے ماشکیل شہر  پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ سرمچاروں نے ہمہ جہت حملہ کر کے ماشکیل شہر میں قائم پولیس تھانہ، کسٹم چیک پوسٹ اور تمام اہم سرکاری دفاتر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پیش قدمی اور کارروائی کے دوران سرمچاروں نے فضا سے نگرانی اور حملے کے لیے استعمال ہونے والے قابض فوج کے 3 کواڈ کاپٹرز کو کامیابی سے مار گرایا ہے، جبکہ اس وقت بھی قابض فوج کے ساتھ مختلف مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عسکری کارروائی کے تمام مراحل اور معرکہ مکمل ہونے کے بعد تفصیلی بیان باقاعدہ جاری کی جائے گی۔