بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کے حفاظت پر معمور اہلکاروں حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج نو بجے کے قریب کیچ کے علاقے سامی میں سی پیک شاہراہ پر نامعلوم افراد نے ایف ڈبلیو او کے حفاظت پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں، ماضی میں اس طرح کے واقعات دیکھنے میں آئی ہے جنکی ذمہ داریاں بلوچ قوم پرست مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔