خضدار: نوجوان جبری لاپتہ

489

بلوچستان کے ضلع خضدار سے ایک اور نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے زہری کے رہائشی نوجوان غلام فاروق ولد محمد وارث کو 27 اکتوبر 2022 کو مستونگ سے اس وقت جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جب وہ محنت مزدوری کے سلسلے وہاں مقیم تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان مزدوری کرکے اپنے گھر کی کفالت کرتا تھا جبکہ اس سلسلے سے میں وہ اکثر مستونگ و اس سے متصل منگچر کے علاقے جاکر محنت مزدوری کرتا تھا۔ گذشتہ مہینے اسی سلسلے میں وہ مستونگ میں مقیم تھا کہ پاکستانی فورسز و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اسے مستونگ مرکزی شاہراہ سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

نوجوان کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

گذشتہ مہینے خضدار سے چھ نوجوان جبری طور لاپتہ کیئے گئے جن میں خضدار گریشہ سے دو جبکہ اسد آباد سے تین نوجوانوں کی گمشدگی شامل ہیں جبکہ سی ٹی ڈی نے 30 اکتوبر 2022 کو جبری طور پر لاپتہ مزید دو نوجوانوں کی گرفتاری ظاہر کی ہے۔