بلوچستان کے ضلع کیچ میں گذشتہ شب سے پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے۔
کیچ کے علاقے مند کے پہاڑی مضافات نہنگ، گراناز شیپ، کرگیت، سوری، لوھی کہن، دمبانی، بردست تلار اور ترادان ڈن میں گذشتہ رات تین بجے سے پاکستانی فوج کی بڑی تعداد میں پیش قدمی کررہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کواڈ کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی آپریشن کا حصہ ہے۔ جبکہ پہاڑی سلسلے میں وقفے وقفے سے اندھا دھند مارٹر فائر کیئے جارہے ہیں تاہم ابھی تک جانی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات نہیں مل سکی ہے۔

















































