بلوچستان میں دو افراد جبری گمشدگی کا شکار، ایک شخص سات ماہ بعد بازیاب

0

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے دو افراد کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے جبکہ ایک شخص کے بازیاب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مستونگ کے رہائشی 17 سالہ طالب علم ریاض بلوچ ولد ستار بلوچ کو 17 اگست 2026 کی رات تقریباً ایک بجے ان کے گھر سے آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔ اہلخانہ کے مطابق ریاض بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔

دوسرے واقعے میں گوادر کے علاقے بندر جیونی کے رہائشی 20 سالہ ماہی گیر زیشان ولد نظام کو 3 جولائی 2026 کو رات تقریباً 12 بجے ان کے گھر آئی ایس آئی اور ایم آئی اہلکاروں نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا۔ زیشان کے بارے میں بھی تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دریں اثنا، کوئٹہ کے قمبرانی روڈ کے رہائشی سعید احمد ولد محمد گل بازیاب ہو گئے ہیں۔ انہیں 20 فروری 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا اور 21 ستمبر 2026 کو کوئٹہ سے بازیاب کیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے متعدد واقعات ریاستی دباؤ، خوف کے باعث بروقت رپورٹ نہیں ہو پاتے، جس کے نتیجے میں جبری گمشدگیوں کے اصل اعداد و شمار اور واقعات کی مکمل تصویر سامنے آنے میں تاخیر ہوتی ہے