بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے سی پیک روٹ پر فوجی مورچے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج اتوار کے روز چار بجے ضلع کیچ میں ہوشاب اور بالگتر کے درمیان لیڑہ گری میں سرمچاروں نے سی پیک روٹ پر قائم پاکستانی فوج کے مورچے پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا جبکہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔