خضدار: دو سال قبل لاپتہ ہونیوالا شخص بازیاب

165

دی بلوچستان پوسٹ ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے گریشک سے 2016 کو فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا ماما عبدالغنی ولد اللہ بخش بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا.

واضح رہے کہ 2016 میں اسی دن گریشک کے علاقے میں فورسز نے ایک مبینہ جھڑپ میں بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی کونسل کے رکن راشد ولد دوست محمد سکنہ گریشہ تاپکو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا، جبکہ اسی مقام سے ماما عبدالغنی کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا.

علاقائی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے کے بعد عبدالغنی کی دماغی توازن صحیح نہیں ہے.