خضدار کینسر نے مزید دو نوجوانوں کی جان لے لی

255

کینسر میں مبتلا خضدار کے دو مزید رہائشی جان کی بازی ہار گئے۔

خضدار کے مختلف تحصیلوں میں کینسر کے مرض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری جمعرات کے روز تحصیل وڈھ کے علاقے ڈانسر سے تعلق رکھنے والا نوجوان خلیل الرحمن کینسر کے عارضے کی سبب انتقال کر گئے۔

بلوچستان خاص کر خضدار میں کینسر جیسا موذی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے خضدار سے مزید دو نوجوان کینسر سے جانبر نا ہوسکے ہیں-

آج ایک اور نوجوان برہان بلوچ کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے –

خضدار میں ہمیشہ سماجی کارکنان اور عوام الناس کی جانب سے یہ مطالبہ دیکھنے کا ملتا ہے کہ ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں میں کینسر کی بیماری بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اس کے تدارک اور وجوہات جاننے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے-

خضدار کے مقامی افراد کا یہ کہنا ہے کہ خضدار میں بڑھتی کینسر کی اصل وجہ پاکستانی آرمی کے نیوکلیر ہتیاروں کا خضدار کے مرکز میں موجود ہونا ہے تاہم مقامی افراد خوف سے اس کا اظہار کسی علاقائی نمائندے سمیت میڈیا سے نہیں کرسکتے اور نا ہی کسی سطح پر اس چیز کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں-

یاد رہے بلوچستان میں کینسر کی بڑھتی وباء نے اب تک کئی افراد کی جان لی ہے خاص کر خضدار اور چاغی میں ایسے کیسز بڑی تعداد میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں نیوکلیئر ٹیسٹ کیا گیا تھا –