مسلح افراد نے پاکستانی فورسز حملوں میں نشانہ بنایا ہے جن کے نتیجے میں نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
نوشکی شہر میں شہید بالاچ فٹبال اسٹیڈیم کے قریب بائی پاس روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کے ناکے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا جہاں مسلح افراد نے ناکے پر فائرنگ کی جبکہ اس دوران متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
حملے کے بعد مذکورہ مقام پر کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، تاہم حملہ آور بعد ازاں وہاں سے چلے گئے ہیں۔
ادھر بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں کوشک کے قریب قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
دونوں حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم سرکاری و فورسز حکام نے تاحال حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ دونوں اضلاع میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں بڑی تعداد میں متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہیں، تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔



















































