نوشکی: فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

16

نوشکی بازار میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا، جبکہ حملے میں سٹی تھانے کے ایس ایچ او غلام محی الدین نشیب محفوظ رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوشکی بازار میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالناصر موقع پر ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ سٹی تھانے کے ایس ایچ او غلام محی الدین نشیب پر کیا گیا تھا، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

ہلاک اہلکار عبدالناصر کی لاش ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردی گئی، جہاں قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد نوشکی بازار اور اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔