بلوچستان کے مختلف علاقوں ماشکیل اور پنجگور میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملوں میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ماشکیل کے علاقے گلوگہ میں گذشتہ روز مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی دو گاڑیاں براہ راست حملے کی زد میں آئیں جس کے نتیجے میں چھ اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
آج صبح پنجگور کے علاقے پروم میں شکاری بازار کے مقام پر مسلح افراد نے فورسز کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد فورسز کی بھاری تعداد علاقے میں پہنچی ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیئے ہیں۔


















































