سندھ میں گیس پائپ لائن اور بلوچستان میں ڈی آئی جی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

23

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی سرمچاروں نے سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں زور گھڑ اور رانڑا کے درمیان مچھلی فارموں کے قریب چھاونی پلانٹ سے نکلنے والی 16 انچ گیس پائپ لائن کو آج صبح 9 بجکر 20 منٹ پر دھماکہ خیز مواد نصب کر کے دھماکے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ 

ترجمان کے مطابق گذشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی شہر میں ڈی آئی جی کے دفتر پر گرینڈ لانچر سے متعدد گولے فائر کیے جو دفتر کے اندر گرے کر پھٹ گئے۔ 

دوستین بلوچ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قابض دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

بی آر جی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔