نصیر آباد: زیر تعمیر سرکاری عمارت دھماکہ میں تباہ 

0

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، نوتال پولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے بی آر سی “بلوچستان ریذیڈنشل کالج” کی زیرِ تعمیر بلڈنگ کو بارودی مواد لگا کر تباہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے عمارت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم واقعے کے وقت عمارت میں کسی کی موجودگی نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ تباہ کی جانے والی سرکاری تعلیمی ادارے کی یہ بلڈنگ سال 2018 سے مسلسل زیرِ تعمیر تھی۔

واقعے کے بعد پاکستانی فورسز اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے، تاہم واقعہ کی محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔