خضدار اور گوادر سے مزید تین افراد کے جبری گمشدگی کا شکار ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے نال سے 37 سالہ عبدالواحد ولد نثار محمد، پیشہ کے اعتبار سے تاجر، کو 8 جولائی 2026 کی صبح تقریباً 8:30 بجے ایف سی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق واقعے کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔
جبکہ شوکت ولد حسین، جو پیشے کے لحاظ سے تاجر ہیں، کو بھی 8 جولائی 2026 کی صبح 8:30 بجے نال سے
ایف سی اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
دوسری جانب ضلع گوادر کے علاقے جیونی سے 24 سالہ انس دیدگ ولد اسحاق، جو پیشے کے لحاظ سے تاجر ہیں، کو 4 جولائی 2026 کی رات تقریباً ایک بجے ان کے علاقے سے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور فوج کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اہل خانہ کے مطابق گرفتاری کے بعد سے ان کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔















































