مستونگ: مسلح افراد کی فائرنگ، الائیڈ بینک کو لوٹ لیا

108

مستونگ میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر مسلح افراد الائیڈ بینک میں داخل ہو کر لوٹ لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے واردات کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا، ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے الائیڈ بینک کو نشانہ بنایا فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ بینک سے لوٹی گئی رقم اور واردات میں ملوث افراد کی تعداد سے متعلق معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی حتمی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی۔