ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ شخص بازیابی کے بعد چل بسا

143

ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ریاض ولد ساجن بگٹی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ریاض کو رواں سال 12 جون کو سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او عمر کھوسہ نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر جبری طور پر لاپتہ کیا، بھتہ طلب کیا، اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ لواحقین کے مطابق ریاض آج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

مقامی افراد کے مطابق سی ٹی ڈی آئے روز سرفراز بگٹی کے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں مبینہ طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کرتی ہے، اور بھاری رقم کے عوض انہیں رہا کیا جاتا ہے۔ تاہم، بعض لواحقین حکومتی دباؤ کے باعث ایسے واقعات رپورٹ نہیں کرتے۔

مقامی افراد کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت بھی ڈیرہ بگٹی میں کئی افراد سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، اور ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔