کوئٹہ: زرغون و گردنواح میں فوجی آپریشن، علاقے بمباری و شیلنگ

141

کوئٹہ سے متصل علاقوں میں آج پاکستان فوج آپریشن کررہی ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سمیت ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ مسلسل مارٹر سے گولہ باری کی جارہی ہے۔

آج صبح پاکستانی فوج نے کوئٹہ سے متصل زرغون اور گردنواح میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں فوج کے پیدل اہلکاروں کی بھاری تعداد سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق زرغون، شیرکی کچ، زرغون گیس فیلڈ و گردنواح کے علاقے آپریشن کی زد میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے گذشتہ شب بھی مختلف اطراف میں فوج کی جانب سے مارٹر گولے فائر کرکے بمباری کی گئی۔

آپریشن کے باعث تاحال جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔