مستونگ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر دھماکہ

125

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

مستونگ میں بائی پاس کے مقام پر پاکستانی فورسز کو اس وقت نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جب قافلے میں شامل ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ فورسز کی مزید نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آمد و رفت بند کردی۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔

مستونگ رواں سال بلوچ لبریشن آرمی کے ‘آپریشن ہیروف’ کے دوران ان چودہ شہروں میں شامل تھا جہاں پاکستانی فوج کو شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

آپریشن ہیروف کے دوران بی ایل اے مجید برگیڈ کے پانچ ‘فدائین’ نے مستونگ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا جبکہ دیگر دستوں نے مستونگ شہر میں سرکاری و عسکری تنصیبات کو اپنے کنٹرول میں لیا۔