پنجگور: مزید تین افراد حراست بعد لاپتہ

42

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے مزید تین افراد کے حراست کے بعد لاپتہ ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عزیز ولد حسن، صدیق ولد جان محمد اور لطیف ولد حاجی سلیم کو آج صبح ان کے گھروں سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا، جس کے بعد ان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

یہ تینوں پروم کے علاقے لیگورک کے رہائشی ہیں انہیں آج گھر سے حراست میں لیا ہے۔

یہ اس نوعیت کا آج پانجواں واقعہ ہے جو پروم سے رپورٹ ہوا ہے۔ اس سے قبل 15 جون کو علاقے کہدہ حکیم بازار سے سعد اللہ ولد غلام جان اور زیاب ولد کہدا کریم جان کی حراست کے بعد سے ان کے بارے میں بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔