بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو نوجوانوں کو پاکستانی فورسز کی جانب سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق دونوں افراد کو 15 جون کو پنجگور کے علاقے پروم، کہدہ حکیم بازار سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سعد اللہ ولد غلام جان اور زیاب ولد کہدا کریم جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد دکان پر موجود تھے جب پاکستانی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا اور اس کے بعد سے ان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے بہت عرصے سے جاری ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں ایسے واقعات کی شفاف تحقیقات اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔


















































