سوراب و چاغی میں فورسز پر دھماکے، ناکہ بندی کے دوران راشن ضبط

11

بلوچستان کے مختلف علاقوں سوراب، چاغی اور نوشکی سے تین الگ الگ واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان اطلاعات کے مطابق سوراب کے علاقے ہاجیکہ میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو دھماکے میں جانی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ چاغی کے مقام نوکچاہ میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ہے۔ اسی طرح نوشکی کے علاقے تاڑیز میں ناکہ بندی کے دوران بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے پاکستانی فورسز کا راشن ضبط کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سوراب کے علاقے ہاجیکہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو ایک دھماکے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم، واقعے میں ہلاک یا زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد، دھماکے کی نوعیت اور اس کے مقام سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

چاغی کے علاقے نوکچاہ سے بھی ایک دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جہاں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

نوشکی کے علاقے تاڑیز میں ناکہ بندی کے دوران پاکستانی فورسز کا راشن ضبط کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بلوچ آزادی پسندوں نے ناکہ بندی کے دوران راشن اپنے قبضے میں لے لیا۔