کیچ سے اطلاعات کے مطابق 19 سالہ طالبعلم ضمیر بلوچ ولد امیر بلوچ کو 9 مئی 2026 کی رات تقریباً 1 بجے ایف سی اہلکاروں نے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ضمیر بلوچ کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے دشت سے ہے اور وہ ایک طالبعلم ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث خاندان شدید ذہنی اذیت اور تشویش کا شکار ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے فقیر کالونی کے رہائشی اقبال ولد حیدر، جو 2 اپریل 2026 کو لاپتہ کیے گئے تھے، بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق اقبال کو 10 مئی 2026 کو شاہراہ فیصل کراچی سے رہا کیا گیا۔



















































