بلوچستان کے ضلع قلات میں یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
بلوچستان کے ضلع قلات سے اطلاعات کے مطابق قلات شہر میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ، قلات میس پر حملہ اس دوران شہری میں متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے، تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور گذشتہ دنوں ہی مذکورہ کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔



















































