زامران و کوئٹہ حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

313

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے زامران اور کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور اس کی ذیلی فورسز کو نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں پانچ دشمن اہلکار ہلاک اور ایک آفیسر سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں کنڈ کاپران کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے کی زد میں دشمن کی دو گاڑیاں آئیں، جن میں سے ایک مکمل طور پر ناکارہ ہوگئی۔ کارروائی کے نتیجے میں پانچ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ اسی طرح، ہمارے سرمچاروں نے سوموار کے روز کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر واقع بکرا منڈی کے قریب پولیس کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں ایس ایچ او نوراللہ سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری مسلح جدوجہد قابض ریاستی افواج کے مکمل انخلا اور قومی آزادی کے حصول تک جاری رہے گی۔