بلوچ لبریشن آرمی نے زیارت کراس حملے کی ویڈیو جاری کردی

1

بلوچ لبریشن آرمی “بی ایل اے” نے رواں ماہ 3 ستمبر کو پشین کے علاقے زیارت کراس میں پاکستانی فورسز اور ایک تعمیراتی کمپنی کے مقام پر کیے گئے حملوں کی ویڈیوز اپنے آفیشل چینل ہکل پر جاری کردی ہے۔

ویڈیو کے شروعات مناظر میں بی ایل اے کے ہر اول دستے ‘فتح اسکواڈ’ کے سرمچاروں نے کو فوجی نظم و ضبط کیساتھ دکھایا گیا ہے جس میں فتح اسکواڈ کے سرمچار اپنے مخصوص وردی میں جدید اسلحہ کیساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔

سات منٹ پر مشتمل ویڈیو میں بلوچ لبریشن آرمی کے فتح اسکواڈ کے سرمچاروں کو بھاری اسلحے اور راکٹوں کے ذریعے پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ویڈیو میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکتیں بھی دکھائی گئی ہیں۔

تنظیم کے مطابق 3 ستمبر کو زیارت کراس پشین میں فتح اسکواڈ نے پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا، جہاں قلعہ سیف اللہ اسکاؤٹس اور ایف سی 134 ونگ کی چار گاڑیاں حملے کی زد میں آئیں، جن میں ایک فوجی ٹرک سمیت دو گاڑیاں براہ راست حملوں میں تباہ ہوئیں۔

بی ایل اے کے مطابق حملے میں پاکستانی فوج کے 18 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ سرمچاروں نے تمام ہتھیار اور فوجی سازوسامان قبضے میں لے لیا۔

تنظیم کے مطابق ایک دوسرے اسکواڈ نے زیارت کراس سے متصل خانی بابا کے مقام پر ایک تعمیراتی کمپنی کی سائٹ کا کنٹرول سنبھالا اور وہاں موجود گاڑیوں سمیت 14 بھاری مشینری تباہ کردی، بیان کے مطابق کمپنی کے زیرحراست اہلکاروں کو بعد ازاں تنظیم کی پالیسی کے تحت رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ حملے اور فوجی ہلاکتوں کی تصدیق سرکاری و فورسز ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے۔