نوشکی: خاران روڈ پر مبینہ مائن دھماکہ، ڈرائیور ہلاک، تین افراد زخمی

21

نوشکی خاران روڈ پر لجے کے علاقے میں ایک پک اپ گاڑی مبینہ طور پر بارودی مائن سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ حادثے میں پک اپ کا ڈرائیور ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حادثہ نوشکی خاران روڈ پر لجے کے مقام پیش آیا، جہاں پک اپ گاڑی مبینہ طور پر سڑک پر نصب مائن سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق پک اپ گاڑی میں مجموعی طور پر 11 افراد سوار تھے، دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ گاڑی میں سوار دیگر سات مزدور مبینہ طور پر محفوظ رہے۔

دھماکے میں زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈرائیور اور زخمی ہونے والے تینوں افراد کا تعلق نوشکی سے ہے۔