ہرنائی: پانچ کوئلہ کانوں کی مشنری کو مسلح افراد نے نذرآتش کردیا

1

ہرنائی کے طالب لیز کوئلہ مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے 5 کوئلہ کانوں کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں نصب مشینری کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مختلف کوئلہ کانوں میں نصب 3 انجن اور 2 کمپریسر سمیت دیگر مشینری کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں قیمتی سامان جل کر تباہ ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کوئلہ کانوں کے ٹھیکیداران عبدالخالق، حضرت، محمد نبی، شیخ محمد اور نجیب کی کانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔