بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مورخہ چودہ جنوری بروز منگل صبح سات بجے مشکے کے علاقے بنڈکی میں بہ یک وقت چار مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ایف ڈبلیو او کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان سے دو چار کیا۔
ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے آج علی الصبح بنڈکی میں ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کی حفاظت پر مامور قابض پاکستانی فوج کے مورچے کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ اس حملے کی ویڈیو جلد آشوب میڈیا سیل کی جانب سے جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ دوسرے حملے میں سرمچاروں نے قابض فوج کے پیدل اہلکاروں نشانہ بنایا، جو اپنے اہلکاروں کی مدد کیلئے آرہے تھے کہ سرمچاروں نے پہلے گھات لگاکر ان کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ جس سے تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
مزید کہاکہ تیسرا حملہ بھی بنڈکی شرین گز کے مقام پر ہوا جہاں سرمچاروں نے فوج کے زیر انتظام تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کی زد میں آنے سے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔
ترجمان نے کہاکہ چوتھے حملے میں سرمچاروں نے بنڈکی میں قائم قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کے ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حملے کے بعد قابض فوج نے مذکورہ مقام پر ہیلی کاپٹر روانہ کئے اور اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو اٹھا کر لے گئے۔
انکا کہنا ہے کہ بی ایل ایف کی یہ موثر کاروائیاں تنظیم کی موثر کاروائیوں اور بہترین جنگی حکمت عملی کا مظہر ہے جس سے ریاست شدید نفسیاتی و ذہنی بیماریوں کا شکار ہے۔
آخر میں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک ریاستی فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عزم دہراتی ہے۔